میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیماڑی زہریلی گیس، صوبائی اور وفاقی حکومت کو نوٹس

کیماڑی زہریلی گیس، صوبائی اور وفاقی حکومت کو نوٹس

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے کیماڑی سے پھیلنے والی زہریلی گیس سے ہونے والی اموات کے خلاف درخواست پر صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے اور فریقین سے 11مارچ تک جواب طلب کرلیا۔کراچی میں کیماڑی سے پھیلنے والی زہریلی گیس سے ہونے والی اموات کے خلاف عبدالجلیل خان مروت ایڈووکیٹ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے 6افراد کی اموات ہوچکیں ہیں جبکہ اب تک تقریبا 100افراد متاثر ہو چکے ہیں۔درخواست گزارعبدالجلیل خان مروت ایڈووکیٹ نے اپیل کی ہے کہ واقعے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کرائی جائیں، درخواست میں کے پی ٹی، حکومت سندھ آئی، جی سندھ و دیگر کو فریق بنایا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں