میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں گردشی قرض 1900ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے ،چیئرمین نیپرا

ملک میں گردشی قرض 1900ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے ،چیئرمین نیپرا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں گردشی قرض 1900ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے ۔توانائی کے شعبہ کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ توانائی کے شعبہ کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کر نے ہیں۔ ہمیں پاور سیکٹر کی بہتری کی جانب توجہ دینا ہو گی۔ پاور سیکٹر میں سرمایاکاری کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیپرانے نیپرا کے زیر اہتمام ہفتہ توانائی کے آغاز پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ توانائی منانے کا مقصد توانائی کے امور کو اجاگر کرنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توانائی کے شعبہ میں ابھی بھی بہت سارے کام کرنے کی ضرورت ہے اور پاور سیکٹر کی بہتری کے لئے ہمیں اس جانب توجہ دینا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ توانائی منانے کا مقصد ہی یہی ہے تمام شراکت دار یہاں آکر بیٹھیں اور اپنی اپنی سفارشات دیں تاکہ ہم اپنی سفارشات وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام کو پیش کر سکیں کہ توانائی شعبہ کی بہتری کے لئے کیا کرنا ہو گا اور کہاں پر ہماری خامیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیپرا صارفین کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبہ میں سرمایاکاری کے لیے اقدامات کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کا شعبہ ایک ایسا سیکٹر ہے جس میں سرمایاکاری کی بہت گنجائش موجود ہے اور اس سلسلہ میں سرمایاکاری کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات بھی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا گردشی قرضہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے اور اس میں اضافہ کا رجحان جاری ہے اس میں کمی کے لئے اور توانائی کے شعبہ کے دیگر مسائل کی بہتری کے لئے ہفتہ توانائی کا انعقادکیا جارہا ہے ، اس میں سفارشات مرتب کی جائیں گی اور پھر یہ سفارشات وزیر اعظم عمران خان اور دیگر متعلقہ حکام کو پیش کی جائیں گی تاکہ توانائی شعبہ کے مسائل پر قابو پایا جاسکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں