میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب ثبوت پیش کرتے وقت عدالتوں سے مفرورہے ، مریم اورنگزیب

نیب ثبوت پیش کرتے وقت عدالتوں سے مفرورہے ، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب ثبوت پیش کرتے وقت عدالتوں سے مفرور ہے ۔مریم اورنگزیب نے نیب کے روئیے پر مذمت اورشدیداحتجاج کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی ضمانتوں پر نیب مجرمانہ تاخیر کا دانستہ رویہ اپنائے ہوئے ہے ، شاہد خاقان اور احسن اقبال کی گرفتاری سے پہلے دعوی کیا گیا تھا کہ تمام ثبوت پاس ہیں۔مریم اورنگزیب نے وزیرِ اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کے حسد، انتقام، حکم اور انا کی تسکین کے لیے نیب عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہی، نیب کے وکیل کا عدالت میں پیش نہ ہونا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ عوام اورملک کی خدمت کرنے والوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا ہوا ہے ۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب کے وکیل کے پیش نہ ہونے سے ثابت ہوگیا کہ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں