میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انور منصور سے متعلق بیان پر معافی مانگتا ہوں، فروغ نسیم

انور منصور سے متعلق بیان پر معافی مانگتا ہوں، فروغ نسیم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے سابق اٹارنی جنرل انور منصو ر خان کے حوالہ سے دیئے گئے اپنے بیان پر معافی مانگ لی،نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی تعیناتی پر کوئی تحفظات نہیں۔ فروغ نسیم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواستوں کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فروغ نسیم کا کہنا تھا انور منصور خان میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں، انور منصور خان کے حوالہ سے دیا گیا ابیان واپس لیتا ہوں اور ان الفاظ کے استعمال پر میڈیا کے سامنے معافی مانگتا ہوں۔ خالد جاوید خان کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی پر کوئی تحفظات نہیں ہیں ۔ فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کے ساتھ ان کا بہت پرانا تعلق ہے اور غلط طریقہ سے کہا گیا کہ فروغ نسیم خالد جاوید خان کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی مخالفت کر رہے ہیں، ان پر اعتراض کرنے والے کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے ، میرے والد کی بھی خالد جاوید کے والد کے ساتھ پرانی راہ و رسم ہے ۔ ان کی تعیناتی پر نہ تو کوئی تحفظات ہیں نہ ہی کوئی اعتراض ہے ۔ نئے اٹارنی جنرل بھی اس موقع پر فروغ نسیم کے ہمراہ تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں