میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موجودہ ایم کیوایم عام آدمی کی پارٹی نہیں ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

موجودہ ایم کیوایم عام آدمی کی پارٹی نہیں ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق کنوینرڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ موجودہ ایم کیوایم عام آدمی کی پارٹی نہیں ہے،

نظریاتی سیاست میں جدوجہد کے جواب میں صلے کی امید نہیں ہوتی۔خصوصی انٹرویو میںڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اب موقع ہے کہ بے لوث خدمت کرنے والی عام آدمی ایم کیوایم بنائیں، ایم کیوایم کا سربراہ ضرور بنا اور عام آدمی کیلئے کوشش کی،

عام آدمی کی پارٹی بنانے کی کوشش پرخاص لوگوں نے میرے ساتھ کیا کیا؟ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نظریاتی سیاست میں جدوجہد کے جواب میں صلے کی امید نہیں ہوتی،نظریاتی سیاست میں منزل کا تعین ضروری ہے مگر حصول لازمی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ22؍اگست کے بعد30سال کی جدوجہد کا ایک موقع ملا کہیں پھر ضائع نہ ہو جائے۔ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ عام آدمی کیلئے پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی، ساتھیوں کو خاص اور خود کو ایم کیوایم کا عام نمائندہ کہتا ہوں،

ساتھیوں سے کہاہے کہ اگر ایم کیوایم 22اگست سے پہلے کی طرح چلانی ہیں تو آپ چلائیں، میں عام آدمی کے لیے پارٹی سربراہ ہوں گھر بیٹھ جاتا ہوں، خاص لوگوں سے کہا کہ عددی اکثریت آپ کی ہے پارٹی آپ چلائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں