میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت کا439یو ٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کافیصلہ

وفاقی حکومت کا439یو ٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

موجودہ حکومت کے یو ٹیلیٹی اسٹورز کا رپوریشن کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق 14 ارب کے بیل آ ئوٹ پیکیج دینے کے بجائے پاکستان بھر میں زیادہ نقصان پہنچانے والے 439یو ٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے فیصلے نے یو ٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی مشکلات میں اضافہ کر دیاہے،

ان یو ٹیلیٹی اسٹور ز پر کام کرنے والے 12سو سے زائد ملازمین کا مستقبل دائو پر لگ گیا، ملازمین نے احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس پر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور یو ٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو 14ارب کا بیل آئوٹ پیکیج دینے کا فیصلہ کیا

جس پر ملا زمین کی جانب سے احتجاج ختم کر دیا گیا لیکن کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی بیل آ ئوٹ پیکیج کی رقم کی ادائیگی نہ ہو سکی جس پر یوٹیلیٹی اسٹورز کے حالات مزید خراب ہو تے گئے ، اب 439یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر 1200سے زائد ملازمین کا مستقبل دائو پر لگ گیا، ملازمین نے احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں