علی جہانگیر صدیقی کی خلاف نیب انکوائری روکنے کی درخواست مسترد
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ فروری ۲۰۱۹
شیئر کریں
سندھ ہائی کورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کی خلاف نیب انکوائری روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔
علی جہانگیر صدیقی پر نیب کا الزام تھا کہ انہوں نے مہنگے داموں شیئرز فروخت کرکے سرکاری اداروں کو چالیس ارب روپے کا نقصان پہنچایا جس کے خلاف علی جہانگیر صدیقی نے انکوائری روکنے کی درخواست کی ،
درخواست پر جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے نیب کو انکوائری سے روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے علی جہانگیر صدیقی کو نیب انکوائری کیلئے پیش ہونے کاحکم جاری کردیا ،عدالت کا کہنا تھا کہ علی جہانگیر صدیقی انکوائری میں پیش نہ ہوئے تو نیب عدم گرفتاری کے حکم کے خلاف عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔