میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

دونوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا
سیکیورٹی کے سخت انتظامات،وکلاء اور میڈیا کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا گیا

انسانی حقوق کیلئے سرگرم وکیل،سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اب سے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایمان مزاری کو سرینہ چوک انڈر پاس کے قریب گاڑی رکوا کر گرفتار کیا گیا۔وہ اور ہادی علی چٹھہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جارہے تھے۔ دونوں وکلاء اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی وین میں تھے،اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور منظور ججہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پولیس اسکواڈ بھی ہائیکورٹ بار کی وین کے پیچھے تھی،دوسری جانب اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو لڑائی جھگڑا کرنے کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی جس کے دوران عدالت سے ایمان مزاری اور ہادی علی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو جوڈیشل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا جس کے بعد ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روز کیلیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ایمان مزاری اور ہادی علی کی پیشی کے موقع پر عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، وکلاء اور میڈیا کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں