سندھ میں 1کھرب 15کروڑ کی مالی بے قاعدگیاں،محکموں کی سالانہ آڈٹ کی تیاری
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ جنوری ۲۰۲۵
شیئر کریں
صوبائی محکمہ منصوبہ بندی وترقیات سندھ نے تمام محکموں کی سالانہ آڈٹ رپورٹ تیار کرنا شروع کردی محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نے تمام محکموں کو خط لکھ کر ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں ۔ آڈٹ اعتراضات پر ایک کھرب چودہ ارب انتالیس کروڑ روپے کی مالی بے قاعدگیوں کی چھان بین شروع کی ہے ۔ یہ مالی بے قاعدگیاں نامکمل ترقیاتی منصوبوں میں کی گئی ہیں جن کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں ۔ مالی سال دوہزار تئیس چوبیس میں کی گئی بے قاعدگیوں پر اب تک کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور تمام محکموں نے ڈپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹیوں نے اب تک کتنے اجلاس بلائے ہیں جبکہ ڈی اے سی کے اجلاس میں آڈٹ اعتراضات ختم کرنے کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں ۔ آڈٹ اینڈ انسپیکشن رپورٹ پر تمام محکمے اپنے اقدامات کے بارے میں آگاہ کریں۔