میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم کا بلدیاتی انتخابات کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

ایم کیوایم کا بلدیاتی انتخابات کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

رواں ماہ 15 جنوری کو سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے خلاف متحدہ قومی موؤمنٹ ( ایم کیو ایم پاکستان) نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔احتجاج اور مظاہروں سے متعلق حتمی فیصلے کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کاہنگامی اجلاس بہادرآبادمرکزپر طلب کیا گیا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سندھ کے مختلف شہروں میں جلسے کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا جائے گا۔بلدیاتی انتخابات کے خلاف اپنے جلسوں کا آغاز ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے جناح باغ گراؤنڈ سے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جلسے اگلے ماہ فروری سے شروع ہونگے،ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے کراچی اورحیدرآبادمیں ریلیاں نکالے جانے کاپروگرام بھی زیرغورہے۔واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موصول نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی ) نے 93 ، جب کہ جماعت اسلامی نے 86 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ایک روز بعد تمام 235 یونین کونسلز کے غیرحتمی نتائج جاری کیے گئے۔ الیکشن کمیشن کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) 40 نشستوں کے ساتھ تیسرے پر ہے۔ایم کیوایم کی جانب سے کراچی حیدرآبادمیں بلدیاتی انتخابات کابائیکاٹ کیاگیاتھا،نتخابات کے انعقادکے بعد ایم کیوایم کے رہنمائوں وسیم اخترودیگرنے پریس کانفرنس کے دوران انتخابات کومستردکرکے دوبارہ الیکشن کے انعقادکامطالبہ کیاتھا،تاہم الیکشن کمیشن گزشتہ روزکراچی سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نتائج کااعلان کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں