میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چکی مالکان کا آج سے ہڑتال کا اعلان، کراچی میں پھر آٹے کے بحران کا خدشہ

چکی مالکان کا آج سے ہڑتال کا اعلان، کراچی میں پھر آٹے کے بحران کا خدشہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں آٹا چکی مالکان نے کل بروز بدھ سے شہربھرمیں آٹے کی چکیاں بند کرنے کا اعلان کردیا، چکی ایسوسی ایشن کے مطابق 120 میں گندم خرید کر 135 سے 140 میں ا?ٹا فروخت کررہے ہیں۔چکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری انیس شاہد کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک شہر بھر میں 4 ہزار آٹا چکیاں مکمل بندرہیں گی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چکیوں پر چھاپے مارکر سیل کیا جارہا ہے۔چکی ملکان کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی نے چکی کے آٹے کا ریٹ 105 روپے مقرر کردیا ہے جبکہ وہ گندم اوپن مارکیٹ سے 120 روپے میں خرید رہے ہیں۔چکی مالکان کا کہنا ہے کہ 105 روپے فی کلو میں آٹا فروخت کرنا ناممکن ہے جس کی وجہ سے چکیاں بند کرنے کے علاوہ انکے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں