ذیشان ذکی کی سوتیلی ماں اوربھائیوں کودھمکیاں
شیئر کریں
صائمہ گروپ آف کمپنیز کے بانی سلیم ذکی کی اہلیہ نسیمہ خاتوں، بیٹوں احسن سلیم اور محسن سلیم نے سوتیلے بھائی ذیشان ذکی کی جانب سے قتل کرنے کی دھمکیاں دینے کا دعویٰ کردیا، جانی نقصان کی صورت میں ذیشان ذکی کو ذمیدار قرار دے دیا۔ جراٗت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق صائمہ گروپ آف کمپنیز کے بانی اور معروف کاروباری شخصیت سلیم ذکی کی اہلیہ نسیمہ خاتوں، بیٹو ں احسن سلیم اور محسن سلیم نے سندھ ہائی کورٹ میں ملکیت، مالی اثاثوں کی تقسیم کے حوالے سے درخواست دائر کی ہے، دائر کی درخواست میں نسیمہ خاتوں، محسن سلیم اور احسن سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ صائمہ گروپ آف کمپنیز کے بانی سلیم ذکی نے نسیمہ خاتوں سے 24 ا گست 1997 کو شادی کی ، محسن سلیم اور احسن سلیم کی پیدائش 5 نومبر 1999 کو ہوئی ، معروف کاروباری شخصیت سلیم ذکی علالت کے بعد 6 نومبر 2018 کو فوت ہوئے، جس کے بعد ذیشان ذکی خود ساختہ طور پر سلیم ذکی کے تمام مالی اثاثوں اور اسکیموں پر قابض ہوگئے ، اربوں روپے کے مالی اثاثوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث ذیشان ذکی کا اپنی سوتیلی والدہ نسیمہ خاتوں، بھائیوں محسن سلیم اور احسن سلیم سے تکرار جار ی ہے۔ نسیمہ خاتوں، محسن سلیم اور احسن سلیم نے دائر درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی نے نسیمہ خاتوں، محسن سلیم ، احسن سلیم اور دیگر اہل خانہ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں، ذیشان ذکی کے کئی جرائم پیشہ افراد سے روابط ہیں اور اگر انہیں کوئی بھی نقصان ہوا تو اس کے ذمیدار صائمہ بلڈرز اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈولپرز کے مالک ذیشان ذکی ہونگے، سندھ ہائی کورٹ نسیمہ خاتوں، محسن سلیم اور احسن سلیم کی زندگی کو خطرات کے باعث مکمل تحفظ دینے کے احکامات جاری کرے۔