میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مخصوص تعمیراتی شناخت کی بنیاد پر مکہ مکرمہ کی تعمیر نو کا منصوبہ

مخصوص تعمیراتی شناخت کی بنیاد پر مکہ مکرمہ کی تعمیر نو کا منصوبہ

جرات ڈیسک
منگل, ۲۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کے لیے رائل کمیشن کے سی ای او انجینئر صالح بن ابراہیم الرشید نے کہا ہے کہ رائل کمیشن مکہ مکرمہ میں نئے بلڈنگز کی ترقی پر کام کر رہا ہے۔ مخصوص اور منفرد تعمیراتی شناخت کے ساتھ مکہ مکرمہ میں تعمیر نو کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے 22 ویں سائنسی فورم برائے حج و عمرہ اور وزٹ ریسرچ کے افتتاح کے موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ رائل کمیشن نے حال ہی میں کئی منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں رنگ روڈز بھی شامل ہیں۔ چوتھی رنگ روڈ دستیاب ہو گئی ہے اور اگلے رمضان سے پہلے پہلی رنگ روڈ مکمل ہو جائے گی۔ مکہ بس پروجیکٹ کے آغاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رائل کمیشن نے حال ہی میں مکہ بس پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے جو سعودی عرب کا پہلا پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ ہے جو 12 لین کے ساتھ چلتا ہے۔ ہم نے گزشتہ ماہ ایک نئی تعداد ریکارڈ کی۔ اس بس منصوبے کے مسافر 5 ملین سے زیادہ ہو گئے۔ گزشتہ برس 25 ملین سے زیادہ مسافر ریکارڈ کیے گئے تھے۔ اب ہم پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کو وسعت دینے پر کام کر رہے ہیں۔ تاریخی مقامات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ رائل کمیشن نے تاریخی مقامات کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ سب سے خاص جبل النور کا پروجیکٹ ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے گورنر کی سرپرستی میں جلد ہی یہاں پر وحی پر مبنی نمائش کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ جبل ثور پروجیکٹ اور مکہ مکرمہ میں بہت سے دیگر تاریخی منصوبوں پر بھی کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مکہ مکرمہ میں تعلیمی منصوبوں، عوامی خدمات، تقریبات کے انعقاد اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں آبادی کی مدد کرنے میں اپنے کردار کو نظر انداز نہیں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں