میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریاست کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونگے، الشیخ راید صلاح

قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریاست کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونگے، الشیخ راید صلاح

جرات ڈیسک
منگل, ۲۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں اسلامی تحریک کے سربراہ اور بزرگ فلسطینی رہنما الشیخ راید صلاح نے کہا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ پر دراندازی اور حملوں کے بارے میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ مبارک الاقصیٰ میں تلمودی حاکمیت کے ساتھ مذہبی اسٹیٹس کو مسلط کرنے اور نئی صورت حال پیدا کرنے کی کوشش ہے، صہیونی دشمن کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول کی شناخت تبدیل کرنے کے مکروہ عزائم بُری طرح ناکام ہوں گے۔ الشیخ راید صلاح نے بیان میں کہا کہ قابض ریاست کے مکروہ عزائم کا مقصد قبلہ اول پر دھاووں کو دہراتے ہوئے تلمودی نظام مسلط کرنا ہے۔ اسرائیلی ریاست انتہا پسند آباد کاروں کے مطالبے پر ہفتے کے تمام دنوں بشمول جمعہ اور رمضان کے مہینے میں قبلہ اول کو یہودیوں کے لیے دن رات کھولنے کی تیاری کر رہا ہے تا کہ مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں سے چھین لیا جائے اور فلسطینی مسلمانوں کو قبلہ اول سے دور کردیا جائے مگر دشمن کی چالیں بری طرح ناکام ہوں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینے سے مقدس مقام میں مداخلت کا ایک نیا نمونہ متعارف کرایا جا رہا ہے، جیسے کہ رمضان کے مہینے میں خاموش نماز کے منظر سے ہٹ کر تلمودی حرکات اور اس کے ساتھ ہونے والی رسومات اور دعاؤں کی شکل میں سامنے آ چکا ہے۔ شیخ الاقصیٰ نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ قابض دشمن کی قبلہ اول کے خلاف تمام سازشیں بری طرح ناکام ہوں گی۔ دشمن کی تمام سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے باوجود اپنی جگہ، ماحول، بقا اور خودمختاری پر قائم رہے گی اوراس پر خالصتا فلسطینی، عرب، مسلمانوں کا حق ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں