میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں 24 گھنٹے بعد بھی بجلی کی فراہمی معمول پر نہ آسکی

کراچی میں 24 گھنٹے بعد بھی بجلی کی فراہمی معمول پر نہ آسکی

جرات ڈیسک
منگل, ۲۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد تاحال بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔ کراچی میں 24 گھنٹے بعد بھی بجلی کی فراہمی معمول پر نہیں آ سکی۔ نارتھ کراچی، نیو کراچی، بفرزون، نارتھ ناظم آباد میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی، لیاقت آباد، اختر کالونی میں 22 گھنٹے بعد بحال ہونے والی بجلی پھر سے غائب ہو گئی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، سولجر بازار، آئی آئی چندریگر روڈ پر رات بھر بجلی آتی جاتی رہی، جبکہ لیاری اور کھارادر کے علاقوں میں بھی رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ واٹر بورڈ حکام کے مطابق بجلی نہ ہونے سے شہر کو تاحال پانی کی فراہمی شروع نہیں ہو سکی، بجلی کی فراہمی معمول پر آ گئی تو 48 گھنٹوں میں پانی کی فراہمی مکمل بحال ہو سکے گی۔ ٹیلی کام کمپنیز کا کہنا ہے کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی مکمل بحال نہیں ہو سکی۔ علاوہ ازیں کراچی ائیر پورٹ، بندرگاہ، کینٹ اور سٹی ریلوے اسٹیشنز سمیت ہسپتالوں اور حساس تنصیبات پر بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں