میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنوبی وزیرستان سے بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمد

جنوبی وزیرستان سے بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمد

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمد کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ضلع سروکئی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈی کی تیاری کا سامان برآمد لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں سب مشین گنز، آر پی جیـ7 ، ہینڈ گرنیڈ اور کثیر تعداد میں گولہ بارود شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں