میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حریم شاہ کا وزیر اعظم کی کار کر دگی پر مایوسی کا اظہار

حریم شاہ کا وزیر اعظم کی کار کر دگی پر مایوسی کا اظہار

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے ناامیدی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے خلاف بے شک جتنی بھی تحقیقات کی جائیں میںنہیں گھبراتی۔ حریم شاہ نے ایک ویڈیو بیان میں وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے ناامیدی اور مایوسی کا اظہار کیا۔ویڈیو پیغام میں حریم نے کہاکہ جب ہم پاکستانی پیسوں کو ڈالر میں ایکسچینج کرواتے ہیں تو ہمیں پھر ضرور رونا آتا ہے کہ وزیر اعظم عمران کو جب ہم نے ووٹ دیا تو انھوں نے ہمارے اندر ایک امید جگائی تھی کہ پاسپورٹ اور پاکستانی کرنسی کی اہمیت کا لیول عمران خان کے دورحکومت میں بہت اونچا ہوگا۔ معروف ٹک ٹاکر نے کہا کہ عمران خان سے ہم مایوس ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں