میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، انتخابات کا شیڈول فروری کے دوسرے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، سینیٹ انتخابات کی تیاریاں3مراحل میں ہوں گی ، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے شیڈول کی تیاری پرکام شروع کردیا ہے، سینیٹ انتخابات کا شیڈول فروری کے دوسریہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے آفیسرزکی ٹریننگ پرکام شروع کردیا، الیکشن کیلئے پولنگ عملے کی دومرحلوں میں تربیت ہوگی، پولنگ عملے کے پہلے بیج کی ٹریننگ آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔ذرائع کے مطابق عملیکے پہلے بیج کی 3 روزہ تربیت ہفتہ،اتوارپیرکوجاری رہیگی جبکہ دوسریبیج کی تربیت منگل،بدھ اورجمعرات کوہوگی، الیکشن کمیشن کے ماسٹر ٹرینرز پولنگ عملے کو تربیت ددیں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ عملے کو کنڈکٹ الیکشنز پر اور چاروں صوبوں کیسینئرآفیسرزکوتربیت دی جائیگی، سینیٹ انتخابات کیلئیریٹرننگ آفیسرز، پولنگ عملے کی تعیناتی پرکام شروع کردیا گیا ہے۔سینیٹ انتخابات متناسب نمائندگی اورسنگل ٹرانسفرایبل ووٹ کی بنیادپر ہوں گے ، سیکرٹ یا اوپن ووٹنگ کا فیصلہ زیر سماعت ریفرنس کے فیصلے کے بعد ہوگا۔خیال رہے سینیٹ انتخابات 48 نشستوں پر ہوں گے ، جن میں پنجاب سندھ میں 11 گیارہ، بلوچستان خیبر پختونخواہ میں 12 بارہ نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جبکہ اسلام آباد کی دو سینیٹ نشستوں پر پولنگ ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں