میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلع ملیر کالعدم قوم پرست جماعت کے دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار

ضلع ملیر کالعدم قوم پرست جماعت کے دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ضلع ملیر سے کالعدم قوم پرست جماعت کے دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار۔اسٹیل ٹاؤن پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات پر سومار جوکھیوگوٹھ کے قریب کارروائی کی۔گرفتار ملزم نے 5 اگست 2020 کو کراچی کے علاقے چکرہ گوٹھ، ناصر کالونی میں ہونے والے کریکر حملے میں ملوث دہشتگرد کو گرنیڈ فراہم کرنے کا اعتر اف کیا۔دہشتگرد امام بخش عرف ادو نے ناصر کالونی میں ریٹائرڈ نیول آفیسر کی اسٹیٹ ایجنسی کو دستی بم سے نشانہ بنایا تھا۔05 اگست کو ہونے والے کریکر بلاسٹ میں تین شہری شدید زخمی ہو گئے تھے۔گرفتار سہولت کار علی رضا ولد عبدالرزاق جتوئی نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ کی تصاویر اور وڈیوز بھی لیں جنہیں بعد میں سندھو ریولوشنری آرمی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے واقعے کی ذمہ داری قبول کی۔گرفتار ملزم نے قوم پرست جماعت کے دہشتگرد امام بخش عرف ادو عرف حنیف عرف دودو عرف بلو بادشاہ کو مختلف اوقات میں دستی بم اور غیر قانونی اسلحہ فراہم کرنے کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے دستی بم اور غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ملزم کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری۔ملزم علی رضا کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں