عمران خان ناکام ترین وزیر اعظم ، جلد جان چھڑانے سے بہتری آئیگی ،شہباز شریف
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب بھی سب کو پوری طرح اس بات کا احاطہ ہوجانا چاہئے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی ناکام ترین حکومت ہے اور عمران خان ناکام ترین وزیر اعظم ہیں اور دن رات یوٹرن لیتے ہیں ، دن رات غلط بیانی کرتے ہیں اور آج پاکستانی معیشت کو تباہی کے دہانے پہنچانے کی ساری ذمہ داری عمران خان اور پی ٹی آئی کی ہے ، جتنی جلدی ان سے جان چھڑائیں گے اتنی جلدی پاکستان کی بہتری ہو گی، موجودہ حکومت نے لوگوں سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے ، عمران خان ناکام ترین وزیر اعظم ہے اور جتنی جلدی ان سے جان چھڑائیں گے اتنی جلدی پاکستان کی بہتری ہے ، نواز شریف کے دور میں اربوں ، کھربوں کے منصوبے بھی لگے اور وہ شفافیت کے اعتبار سے بھی وہ پاکستان کو آگے لے کر جارہے تھے ، پوری دنیا کو پتہ لگ گیا ہے کہ نواز شریف کے دور میں کرپشن میںبتدریج کمی بھی ہو رہی تھی اور پاکستان ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑی تیزی سے گامزن تھا ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل برلن کی جو رپورٹ شائع ہوئی ہے انہوں نے پاکستان کے بارے میں کہا ہے کہ پاکستان میں 2018کے مقابلہ میں 2019میں کرپشن بڑھ گئی ہے ،یہ بڑی افسوسناک بات ہے ، اس لئے کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے دور میں میں ہر سال جب ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل برلن کی رپورٹ شائع ہوتی تھی تو پاکستان میں کرپشن میں کمی کے حوالہ سے اعشاریے بہتر ہو رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نالائق اور ناکام تو ہے ہی لیکن یہ ہر محاذ پر بری طرح ہر محاذ پر ناکام ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ا پ کو کرپشن کے خاتمہ کا چیمپئین گنتے تھے اور ہیں اور گذشتہ ڈیڑھ برس سے چور اور ڈاکو کی گردان گاتے رہے ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد یہ قوم کو کیا منہ دکھائیں گے ،انہوں نے کہا کہ یہ بات ثابت ہو گئی کہ نواز شریف کی حکومت پاکستان میں شفافیت کے لحاظ سے نہ صرف بہتر حکومت تھی بلکہ اور دستیاب وسائل میں جو کچھ بھی وہ کر سکتے تھے ، انہوں نے حتی القدور جو کوشش ہو سکتی تھی وہ کی اور ملک سے بجلی کے اندھیرے ختم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ جو ڈیڑھ سال سے چور، چور اور ڈاکو، ڈاکو کا عمران خان، حکومت اور ان کا خوشامدی ٹولہ دن رات یہ بات کرتا رہا اور شور مچاتا رہا، اس رپورٹ سے کیا ثابت ہوا، چور مچائے شور۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں اربوں ، کھربوں کے منصوبے بھی لگے اور وہ شفافیت کے اعتبار سے بھی وہ پاکستان کو آگے لے کر جارہے تھے ،پوری دنیا کو پتہ لگ گیا ہے کہ نواز شریف کے دور میں کرپشن میںبتدریج کمی بھی ہو رہی تھی اور پاکستان ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑی تیزی سے گامزن تھا ،آج دیکھیں ہر محاذ پر ناکام ہونے کے بعد اس حکومت نے لوگوں سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے ، آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ، آٹا خداجانے کو ن کھا گیا ہے ، آٹا کہاں ایکسپورٹ ہوا اور کہاں اسمگل ہوا، میں نے کہا ہے کہ یہ سارے حقائق پارلیمان میں پیش کئے جائیں کیونکہ یہ جاننا پارلیمان کا حق ہے اور پتہ چلے کہ کون مجرم ہے ۔ شہبازشریف کاکہنا تھا کہ ڈیڑھ سال میں پاکستان میں گندم کی کمی ہو گئی اور آٹا دستیاب نہیں ہے اور لوگ چیخ وپکار کر رہے ہیں اور ایک وقت کی روٹی دستیاب نہیں ، یہ حالات دیکھتی آنکھ نے 70 سال میں پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھی سب کو پوری طرح اس بات کا احاطہ ہوجانا چاہئے کہ یہ پاکستان کی ناکام ترین حکومت ہے اور عمران خان ناکام ترین وزیر اعظم ہیں اور دن رات یوٹرن لیتے ہیں ، دن رات غلط بیانی کرتے ہیں اور آج پاکستانی معیشت کو تباہی کے دہانے پہنچانے کی ساری ذمہ داری عمران خان اور پی ٹی آئی کی ہے ، جتنی جلدی ان سے جان چھڑائیں گے اتنی جلدی پاکستان کی بہتری ہو گی۔ ان کا کہنا تھا موجودہ حکومت نے لوگوں سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے ۔ انہوں کہ عمران خان ناکام ترین وزیر اعظم ہے اور جتنی جلدی ان سے جان چھڑائیں گے اتنی جلدی پاکستان کی بہتری ہے ۔