کے ایم سی ، میونسپل کمشنر افضل زیدی ،رضا حیدر رضوی کے خلاف تحقیقات
شیئر کریں
ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کے بھائی رضا عباس نے ہزاروں گز زمین لیز پر دے دی
بلدیاتی افسران تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئے،اگلا ہدف میئر کراچی ہو سکتے ہیں، گھیرا تنگ
میئر کراچی مرتضی وہاب اور میونسپل کمشنر افضل زیدی نے کے ایم سی میں لوٹ مچادی ہے، بلدیہ کراچی کے افسران ، زیدی ، رضوی گروپ کی لوٹ مار اور قیمتی اراضی کی غیر قانونی فروخت اور قبضوں کے بعد ، بلدیہ کے افسران اور محکمے حساس اداروں اور تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئے ، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میئر کراچی بھی تحقیقات کا اگلا ہدف ہو سکتے ہیں۔ رضا عباس رضوی نے ہزروں گز زمین مخصوص افراد کو لیز اور سفیر اسپتال کو دی، اس زمین کی کمرشل موٹیشن کی اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں۔ اسی لئے رضا کو طلب بھی کیا گیا ہے ۔ جبکہ رضاعباس رضوی کی دو ہائی پروفائل انکوائریز جس میں زوو میں کرپشن اور پی ڈی بس ٹرمینل کی حیثیت سے بڑے فراڈ شامل ہیں، افضل زیدی کی جانب سے گزشتہ دوسال سے دفن کرا رکھی ہیں جبکہ فلاحی زمینوں کی لیزیں بھی سامنے آگئی ہیں۔ جعلی موٹیشن اور ٹرانسفر کے بھی بہت سے شواہد بے نقاب ہو رہے ہیں۔ جن کو آگے بڑھانے میں فیصل رضوی پیش پیش رہے ۔ اس وقت بلدیہ کراچی میں ، "رضوی ، زیدی اتحاد "میں سیف عباس، افضل زیدی، رضا عباس رضوی ،عدنان زیدی، فیصل رضوی شامل ہیں۔ اسی طرح تین ہزار گز کا 56لاکھ کا چالان جو مفتی منیب الرحمان نے بھرا تھا وہ بھی رضا عباس رضوی کے ہاتھوں معدے کی سیر پر نکل گیا ہے ۔ جبکہ جمال اختر نے گلا خان، ایکسٹرا لینڈ اور اورنگی کی پرائم زمین نمٹا دی ہے۔ جس کے لئے جعلی لے آؤٹ پلان اور 1976-78 کے نقشے بنا کر افضل زیدی اور فیصل رضوی نے یو سی ڈی، متعدددکانیں، اسٹیڈیم تھورانی گوٹھ،امام بارگاہوں اور متعدد خالی زمینوں کو بیچ دیا ہے۔ اس کھیل میں مذکورہ تمام افراد شامل سمجھے جاتے ہیں۔ رضاعباس رضوی جو ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کے بھائی ہونے کے ناطے بڑی بڑی کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں ، ان کی حساس اداروں کے پاس مکمل معلومات ہیں۔مزید برآں رضا عباس کی کرپشن میں اورنگی ٹریڈ ایسوسی ایشن شامل تھی۔ جعلی آکشن پر جلد افضل زیدی، فیصل رضوی گرفت میں آنے والے ہیں۔اس ضمن میں مزید حقائق آئندہ اشاعت میں شامل کیے جائیں گے۔


