میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا مذاکرات میں قومی سلامتی کو ملحوظ خاطررکھاجائے،وزیراعظم ،صدرسے ملاقات،اعتمادمیں لیا حکومت سے مذاکرات، پی ٹی آئی کا عمران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کینیا کو ہمالیائی گلابی نمک، ماربل اور سیمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کا امکان وزیرخزانہ 2025کیلئے ایک واضح اور قابل عمل روڈ میپ کا اعلان کریں:پاکستان بزنس فورم کرم میں ایمرجنسی نافذ:متاثرین کرم کی امداد کیلیے اوورسیز پاکستانیوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم معاشرے کی ترقی کے شہید بے نظیر بھٹو نے خواتین کو بااختیار بنایا:مرادعلی شاہ بلاول نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے عوے کو بڑا مذاق قرار دے دیا کراچی :بے ہنگم ٹریفک اور حادثات 2024میں 771 زندگیاں نگل گئے کرم میں غیر قانونی ہتھیاروں کی بھرمار ، مسئلہ باہمی تنازع ہے،دہشتگردی نہیں :علی امین

ای پیج

e-Paper
کینیا کو ہمالیائی گلابی نمک، ماربل اور سیمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

کینیا کو ہمالیائی گلابی نمک، ماربل اور سیمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

Author One
پیر, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی کینیا کے ہائی کمشنر سے اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔کینیا اور پاکستان کے درمیان زراعت، دوا سازی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے امکانات ہیں۔

پاکستان کینیا سے چائے کا بڑا درآمد کنندہ ہے دیگر افریقی مصنوعات میں بھی دلچسپی کا اظہار کر رہا ہے۔پاکستان نے کینیا کو ہمالیائی گلابی نمک، ماربل اور سیمنٹ کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے –

جبکہ مشرقی افریقا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے لیے ایم او یو دستخط کرنے پربھی کام تیز کرنے کی درخواست کی۔وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان میں مشرقی افریقی تجارت پر خصوصی کانفرنس جبکہ سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے صنعتی دورے کی تجویز بھی دی۔جام کمال خان کا کہنا تھا کہ وسطی ایشیا، مشرقی افریقا اور پاکستان کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ضروری ہے-

پاکستانی نجی کمپنیاں پاور سیکٹر میں کینیا کے لیے مواقع فراہم کر سکتی ہیں۔ پاکستان مشرقی افریقی ممالک اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارتی پل بن سکتا ہے۔کینیا کے میگا پروجیکٹس کے لیے سیمنٹ اور اسٹیل کی فراہمی پر گفتگو ہوئی۔

پاکستان اور کینیا کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔کینیا کے ہائی کمشنر نے پاکستان کے فعال کردار پر اظہار تحسین کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دروازہ کھول دیا اس سے پہلے کہ ہم دستک دیتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں