میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی افواج کے خلاف مداخلت کی جائے ، احمد الشرع سے اپیل

اسرائیلی افواج کے خلاف مداخلت کی جائے ، احمد الشرع سے اپیل

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ جنوبی شام میں زمینوں پر نیا قبضہ ایک عارضی اقدام ہے اور اس کا مقصد کسی بھی حملے سے اسرائیل کو محفوظ کرنا ہے ۔ تاہم یہ دعویٰ حقیقت کی نشاندہی نہیں کر رہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی فوج نے اسرائیل کی سرحد کے ساتھ جنوبی شام میں کئی مقامات پر قبضہ کر رکھا ہے ۔ اس کے سپاہیوں نے المعریہ میں اسرائیلی موجودگی کے خلاف درجنوں شامیوں کی طرف سے منعقد کیے گئے مظاہرے پر بھی فائرنگ کردی تھی۔ اس فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ فوج نے کہا ہے کہ فورسز نے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق کام کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ مظاہرہ اس کی سرحدوں کے قریب پہنچ گیا تھا۔لیکن علاقے کے رہائشیوں نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فورسز کسانوں کو ان کے کھیتوں تک پہنچنے سے روک رہی ہیں۔ درعا کے مغربی دیہی علاقوں کے دیہات کے لوگوں نے بھی العربیہ کو یرموک طاس کے علاقے میں اسرائیلی موجودگی پر اپنی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے نشاندہی کی کہ القنیطرہ کے دیہات اور درعا کے مغربی دیہی علاقوں میں اسد حکومت کے خاتمے کے بعد دراندازی شروع ہوگئی ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی افواج اب ان دیہاتوں اور قصبوں میں داخل ہو کر ان کی تلاشی لے رہی ہیں اور ہتھیاروں کی تلاش کر رہی ہیں۔ کسانوں کو وادی یرموک میں ان کی زمینوں تک پہنچنے سے بھی روک رہی ہیں۔ ان کے مویشیوں اور شہد کی مکھیوں کو بھی اپنے کنٹرول میں لے رہی ہے ۔اسرائیل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ خطے میں غیر معینہ مدت تک رہیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں