میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپرہائی وے پر گھر سے شراب کی فیکٹری پکڑی گئی

سپرہائی وے پر گھر سے شراب کی فیکٹری پکڑی گئی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی ٹیم نے گزشتہ روز سپرہائی وے پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر شراب کی فیکٹری، بڑی تعداد میں غیر ملکی ساختہ مقامی شراب کی بوتلیں، شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز، اسٹیکرز اور خالی بوتلیں برآمد کرلیں۔ ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کراچی ریاض حسین کھوسو نے ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول ونگ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انکی ٹیم نے گزشتہ روز ایک ملزم کو کورنگی کے علاقے سے گرفتار کیا۔ جس کے قبضے سے غیر ملکی ساختہ مقامی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ بعد ازاں ملزم سے مزید تفتیش کے بعد ملزم کی نشاندہی پر سپرہائی وے ہر قائم نجی سوسائٹی میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے لاکھوں روپے مالیت کی بین الاقوامی ساختہ مقامی شراب کی 254 بوتلیں، 57لیٹر تیار شراب کے ڈرم، 3030لیٹر کے تین ایتھانول کے کین، اسٹیکرز، ڈھکن و دیگر پیکنگ مٹیریل سمیت منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ایک مہران کار برآمد کیں جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ ریاض حسین کھوسو نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور جلد مزید ملزمان کی گرفتاری اور منشیات کی برآمدگی کی امید ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں