میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سول نافرمانی تحریک سے متعلق عملی اقدامات ملتوی

سول نافرمانی تحریک سے متعلق عملی اقدامات ملتوی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کے باعث سول نافرمانی کے احکامات روکے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومتی سنجیدگی کا اندازہ لگانے کیلئے اتوار کی دوپہر 2 بجے تک کی ڈیڈلائن دی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم نے آپس میں غیر رسمی مشاورت کی ہے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کا باقاعدہ اجلاس آج طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ کمیٹی کی عدم تشکیل پر سول نافرمانی سے متعلق عمران خان کی ہدایات بارے اوورسیز پاکستانیوں کو آگاہ کیا جانا تھاتاہم کمیٹی کے قیام کے اعلان اور اجلاس طلب کیے جانے کے بعد سول نافرمان کی تحریک فی الحال موخر کردی گئی ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ تحریک انصاف میں منقسم نظریات پروان چڑھ رہے ہیں ایک ڈھڑا اندرونی طور پر عمران خان کی رہائی تک سخت گیر موقف اختیار کرنے پر قائم ہے جبکہ پارٹی کے اعلیٰ قائدین حکومت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں