میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار،62ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار،62ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملک کے سیاسی افق پر غیریقینی صورتحال، پرافٹ ٹیکنگ سینٹیمنٹس اور کلینڈر سال کے اختتام کی وجہ سے ادھار پر خریدے گئے حصص کی گھبراہٹ میں فروخت کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے۔مندی کے باعث 21روزہ وقفے کے بعد انڈیکس کی 62000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی، مندی کے سبب 64.20فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 24ارب 30کروڑ 2لاکھ 16ہزار 438روپے ڈوب گئے۔کاروبار کے آغاز پر اگرچہ 302پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن اس تیزی سے فائدہ اٹھانے والوں کی فوری منافع کے حصول کے لیے حصص کی آف لوڈنگ کے سبب مارکیٹ مندی کی زد میں آگئی اور ایک موقع پر 1124 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریے بہتر ہیں، دیگر تین غیرملکی کمپنیوں کے بعد سنگاپور کی کمپنی کی پاکستانی کمپنی صحت کہانی میں 2.7ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، حکومت کا اسلامی سکوک بانڈز کے ذریعے 114ارب روپے حاصل کرنے کے پلان اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں رہنے جیسی اطلاعات حوصلہ افزا ہیں۔ماہرین کے مطابق کیلنڈر سال کے اختتامی ایام کی وجہ سے انسٹیٹیوشنز وقفے وقفے سے حصص کی فروخت اور سیاسی افق پر غیریقینی حالات سے خوفزدہ سرمایہ کار مارکیٹ سے سرمائے کا انخلا کررہے ہیں جو کیپیٹل مارکیٹ کے گراف کو تنزلی سے دوچار کررہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں