میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ پنجاب کا صدر مملکت سے گورنر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا صدر مملکت سے گورنر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو مبارک ہو کہ آج عدالت نے گورنر کی آئین شکنی کا راستہ روک دیااوررات کے اندھیرے میں منتخب حکومت پر شب خون مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ گورنر نے آرٹیکل 58(2) b بحال کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا راستہ روک دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے اور عمران خان کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہو گا ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے لیکن ہم امپورٹڈ حکومت کو عوام کے کٹہرے میں پیش کریں گے اور حتمی فیصلہ عوام کا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ گورنر کے خلاف آج صوبائی اسمبلی کی قرارداد اہمیت کی حامل ہے اور اس قرارداد کی روشنی میں صدر سے درخواست کر رہے ہیں کہ گورنر کے خلاف مس کنڈکٹ کی کاروائی عمل میںلائی جائے اورگورنر پنجاب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں