میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کا سندھ بھر کی سرکاری زمینوں پر قبضہ ختم کرانے کا حکم

سپریم کورٹ کا سندھ بھر کی سرکاری زمینوں پر قبضہ ختم کرانے کا حکم

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے سندھ بھر کی سرکاری زمینوں پر قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے صوبے کی سرکاری زمینوں پر قبضے کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ قبضے ختم کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرکے رپورٹ پیش کریں۔ سینئر ممبر لینڈ یوٹیلائزئشن نے عدالت سے استدعا کی کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ چھڑانے کے لیے رینجرز کو بھی مدد کے لیے ہدایات دی جائیں جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ کی پولیس اس قابل نہیں تو محکمہ ختم کر دیں، ہر کام میں رینجرز کیوں مدد کرے گی؟ عدالت نے آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ تمام ایس ایس پیز کو ڈپٹی کمشنرز کی معاونت اور فورس فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے، ہوم سیکریٹری رینجرز کو بھی معاونت کی ہدایت جاری کریں۔ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف آپریشن کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 6 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں