میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی کے گرد گھیرا تنگ

صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی کے گرد گھیرا تنگ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی کے خلاف گھیرا تنگ، صائمہ عربین ولاز میں غیر قانونی گیس کنکشن کے خلاف اوگرا کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے تحقیقات تیز کردی، رہائشیوں ، اوگرا اور ایس ایس جی سی ایل افسران کے بیانات رکارڈکرلئے گئے۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ رئیل اسٹیٹ ڈولپرز کے مالک ذیشان سلیم ذکی نے گڈاپ کی دیہ جام چکرو تپو منگھوپیر میںصائمہ عربین ولا ز کے نام سے رہائشی اسکیم سال 2009 میں شروع کی جو کہ سال 2014 میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن رہائشی اسکیم کے مکینوں کے مطابق اسکیم میں بنیادی سہولیات کا تاحال فقدان ہے،صائمہ بلڈرز نے صائمہ عربین ولازمیں گیس فراہمی کے لئے غیر قانونی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے بلک گیس کنکشن حاصل کیا اور مکینوں کو گیس فراہم کرکے خود گیس بل کی مد میں کروڑوں روپے بٹورے، صائمہ بلڈرز نے ایس ایس جی سی ایل کو 6 لاکھ 42 ہزار روپے ادا کئے، صائمہ بلڈر کی جانب سے ایک کروڑ 95لاکھ روپے ادا کرنے کے بعد صائمہ بلڈرز کو گیس کے 4 ہزار میٹرز فروخت کئے گئے، گیس جاری کرنے کی منظوری ایس ایس جی سی ایل کے افسر اسد مصطفی نے دی ، 24 جولائی 2019کو گیس سپلائی شروع کی گئی۔ اوگرا نے 13 دسمبر کو فیصلہ جاری کرتے ہوئے تحریر کیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی کی رہائشی اسکیم کو غیر قانونی بلک گیس کنکشن جاری کیا،صائمہ بلڈرز کی انتظامیہ مکینوںسے گیس بلز کی مد میں حد سے زیادہ رقم بٹورتی رہی۔اوگرا کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے بھی حرکت میں آگیاہے، ایف آئی اے کی انکوائری افسر عمارہ قریشی نے رواں برس فروری میں سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، اوگرا اور صائمہ عربین ولاز کے مکینوں کو طلب کرکے معلومات حاصل کی، جبکہ رواں ہفتے بھی صائمہ عربین ولاز کی انتظامیہ، اوگرا ، رہائشی اسکیم کے مکینوں اور اوگرا افسران کوایف آئی اے دفتر طلب کرکے بیانات رکارڈ کئے ہیں، اوگرا افسران نے ایف آئی اے حکام کو فیصلے سے متعلق آگاہ کیا کہ صائمہ عربین ولاز کو بلک گیس کنکشن کی فراہمی غیر قانونی دی گئی ہے اور صائمہ بلڈرز کی انتظامیہ 3سال تک رہائشی اسکیم کے مکینوں سے گیس بلز کی مد میں حد سے رقم وصول کرتی رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں