میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں 26 سے 27 دسمبر تک بارش ، خون جمادینے والی سردی کی پیشگوئی

کراچی میں 26 سے 27 دسمبر تک بارش ، خون جمادینے والی سردی کی پیشگوئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی میں 26 سے 27 دسمبر کو ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے بعد 28 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والی ہوائیں بارشیں برسانے کا باعث بنیں گی۔شہر میں 28 دسمبر کے بعد کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری متوقع ہے جبکہ دن کے اوقات میں پارہ 22 سے 24ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔بدھ کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا تھا کہ شمال اور شمال مشرقی ہوائوں کے باعث کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ دسمبر کے آخر تک شدید سردی کی لہر کے امکانات ہیں اور ایک مغربی لہر بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا باعث بنے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں