حکومت مخالف تحریک چلانے والوں کے اپنے خلاف تحریک چل پڑی ہے ، شبلی فراز
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف تحریک چلانے والوں کے اپنے خلاف تحریک چل پڑی ہے ، پی ڈی ایم میں شامل مفاد پرست ٹولے کی سمتیں مختلف اورمنزلیں جدا ہیں، یہ سانجھ کی ہنڈیا اب بیچ چوراہے پھوٹ رہی ہے ۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ذاتی مفاد کو فوقیت دینے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ منتشرالخیال اپوزیشن کی انتشاری سیاست میں ملک اور عوام کا بھلا نہیں، اللہ تعالی اپوزیشن کو توفیق دے کہ اسے کرسی کی بجائے عوام اور ان کے مسائل نظر آنا شروع ہو جائیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل مفاد پرست ٹولے کی سمتیں مختلف اورمنزلیں جدا ہیں، یہ سانجھ کی ہنڈیا اب بیچ چوراہے پھوٹ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کے اپنے خلاف تحریک چل پڑی ہے ، مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد کا بیان اس کی واضح گواہی ہے ۔