افغانستان میں امن وسطی ایشیا کے ساتھ رابطے کیلئے بہت ضروری ہے ،ڈاکٹر معید یوسف
شیئر کریں
معاون خصوصی قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن وسطی ایشیا کے ساتھ رابطے کیلئے بہت ضروری ہے ، پاکستان اور افغانستان مشترکہ مفادات رکھتے ہیں، پاکستان،افغانستان کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے ، پاکستان اقتصادی سلامتی پر کام کر رہا ہے ۔بدھ کو معاون خصوصی قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کی زیر صدارت پاک افغان ٹریک ٹو مذاکرات کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین مربوط معیشت ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مشترکہ مفادات رکھتے ہیں،پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دونوں ممالک کی معاشی خوشحالی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان،افغانستان کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے ، پاکستان اقتصادی سلامتی پر کام کر رہا ہے ۔ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن وسطی ایشیا کے ساتھ رابطے کے لئے بہت ضروری ہے ، جس کے باعث پاکستان اور افغانستان خوشحال ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ مستحکم اقتصادی تعلقات ،ویزا سہولیات ، تجارت ، کْرم اور چترال میں دو بارڈر مارکیٹیں اور افغان عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات ہیں۔افغان وفد نے کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں،دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات اور عوام سے عوام کے رابطوں میں مزید پیشرفت ہو گی۔