میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان

سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

صوبہ سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، عام تعطیل 24، 25 اور 27 دسمبر کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 24 دسمبر کو شہدائے قمبر کی برسی اور 25 دسمبر کو یوم قائد کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔بعد ازاں 27 دسمبر کو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر بھی صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں دن تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں چھٹی ہوگی۔ملک بھر کے تعلیمی ادارے پہلے ہی موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے بند ہیں۔ سندھ میں 20 سے 31 دسمبر جبکہ صوبہ پنجاب میں 20 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں