خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم آئندہ سماعت تک معطل
ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ دسمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم آئند سماعت تک کے لئے معطل کر دیا۔پیر کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ اور جسٹس خادم حسین پر مشتمل سکھر بنچ نے خورشید شاہ کی رہائی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ وکیل خورشید شاہ نے کہا کہ میرے موکل کو پیشی کا نوٹس جیل حکام کو نہیں ملا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے خورشید شاہ سے نوٹس وصول کرایا تھا۔ عدالت نے خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم آئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔