میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں کل جماعتی کشمیر کانفرنس بلائی جائے ، سردار مسعود خان

مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں کل جماعتی کشمیر کانفرنس بلائی جائے ، سردار مسعود خان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے تجویز دی ہے کہ مسلہ کشمیر پر پاکستان میں کل جماعتی کشمیر کانفرنس بلائی جائے ۔کل جماعتی کشمیر کانفرنس میں لائحہ عمل طے کیا جائے ۔ اتوار کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر بچائو مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے کہا کہ وہ مسلہ کشمیر پر پاکستان میں کل جماعتی کشمیر کانفرنس بلائیں ۔ کانفرنس میں لائمہ عمل طے کر کے آگے بڑھیں۔ ہماری صفوں میں ایسے غدار موجود ہیں جو تحریک آزادی کشمیر کو ترک کرنے کا کہہ رہے ہیں ہمیں ایسے لوگوں کو اپنی صفوں سے نکا ل دینا چاہیے ۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جموں وکشمیر کے عوام کی طرف سے ان کا شکر یہ ادا کرتا ہوں ،پوری دنیا میں جماعت اسلامی نے آزادی کشمیر کے پرچم کو بلند رکھا ہے یورپ اور برطانیہ میں تحریک کشمیر برطانیہ فعال اور متحرک ہے جماعت اسلامی کے ساتھ بنگلہ دیش میں کیا کیا جارہا ہے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی لگا دی گئی ہے جموں وکشمیر کے عوام کی طرف سے جماعت اسلامی کا شکر یہ ادا کرتا ہوں 5اگست کے بعد پوری قوم نے جذبے کااظہار کیا لیکن جس بے باکی اور اعتماد اور ولولے کے ساتھ جماعت اسلامی نے کشمیریوں کا ساتھ دیا کشمیریوں کی نسلیں اس کو یاد رکھیں گی ،جماعت اسلامی کی قیادت بہت موثر ہے مسئلہ کشمیر کوہر فورم پر اٹھایا سراج الحق کو محسوس ہوا میڈیا میں کشمیر نظر نہیں آرہا تو انہوں نے بڑے مارچ کا انعقاد کیا کشمیر کو پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا ،سراج الحق صادق اور امین پوری قوم کی آواز ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 22کروڑ عوام جموں وکشمیر کی عوام کی موجودگی میں کوئی سوا نہیں ہوسکتا نہ سودا ہوا نہ ہونے دیں گے پاکستان کے عوام کسی سودے کی اجازت نہیں دیں گے ،72سال سے کشمیری پاکستان کی تکمیل بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں 141دن سے کشمیریوں کو اپنے گھروں میں محصور کر کے رکھا ہے ،صدر ریاست مسعود خان نے کہاکہ کشمیریوں کو ہندوستان کی جیلوں میں لے جا کر مظالم ڈھائے جارہے ہیں پوری قوم سے سوال پوچھتا ہوں کہ کشمیری آپ سے پوچھتے ہیں کہ کشمیری محصور ہیں تو بیس کیمپ کے عوام اور پاکستان کے عوام تو محصور نہیں ہیں 31اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر کے حصے بخرے کردیے ہیں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو اپنے نقشے میں شامل کر لیا ہے اب بھی نہیں تو کب جواب دو گے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستانی آرمی چیف کی دھمکی وہ آزادکشمیر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ہندوستان نے پاکستان کے اندر درپردہ جنگ شروع کررکھی ہے ہندوتوا کے نظریے کے تحت ہندوستان اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھ رہا ہے پورا پاکستان مودی کے خلاف کھڑا پاکستان کیوں خاموش ہے ،عالمی میڈیا نے کشمیریوں کے دروازے کھول دیے دنیا کی پارلیمنٹس آپ کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں طاقت ور حکمران آپ کے ساتھ نہیں لیکن دنیا آپ کی آواز سن رہی ہے پاکستان کے حکمران کشمیر پر توجہ کیوں نہیں دے رہے او آئی سی نے کشمیریوں کا ساتھ دیا 5اگست کے بعد کشمیر پر خاموشی ختم ہوئی تھی قوم کھڑی ہوئی تھی اب اسی جذبے کی ضرورت ہے ساری دنیا نے پاکستان کے اقدام کو سراہا تھا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ پاکستان پر حملہ ہے ہم حالت جنگ میں ہیں اس جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے یہ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے دہشت گرد ہندوستان پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مایوس کن کردار ہے کشمیریوں کو آگر آزاد کرانا ہے تو تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی کا حق ادا کرنا ہو گا کشمیریوں نے جانیں دی ہیں شہادتیں پیش کیں ہیں ہماری صفوں میں ایسے غدار موجود ہیں جو تحریک آزادی کشمیر کو ترک کرنے کا کہہ رہے ہیں سیاسی اور سفارتی محاذ اہم قوم عسکری تیار ی کرے یہ جنگ افواج پاکستان کے ساتھ پوری قوم لڑے گی صدر ریاست نے کہاکہ کشمیر مارچ کے موقع پر یہ عہد کریں کہ پاکستان اور کشمیر کی تقدیر اپنے ہاتھ میں لیں گے 72سال سے دنیا کے آگے فریاد کررہے ہیں اس کو فتح اور جشن میں تبدیل کریں ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی طرح دیگر جماعتیں بھی سرگرمی دیکھائیں کشمیریوں کے لیے آگے بڑھیں ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان پاکستان میں عدم استحکام سے فائدہ اٹھا رہا ہے سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں