میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خود کش حملہ،8 اہلکار ہلاک

قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خود کش حملہ،8 اہلکار ہلاک

منتظم
هفته, ۲۳ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خودکش کاربم دھماکے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے ضلع میوند میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز سے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھر گاڑی ٹکرادی۔ ضلعی پولیس چیف محمد سلطان کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو پہلی سیکورٹی چیک پوسٹ پر روکنے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ بچ نکلا اور دوسری چوکی پر اہلکاروں نے اسے روکا تو اس نے تیز رفتار گاڑی عمارت سے ٹکرادی، حملے میں کم از کم 3 ہزار کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پولیس افسران سمیت8اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ 5زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ہیڈکوارٹرز کی عمارت مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔دوسری جانب طالبان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں