میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائی کورٹ کے حکم کیخلاف شوگر ملز مالکان متحد

سندھ ہائی کورٹ کے حکم کیخلاف شوگر ملز مالکان متحد

منتظم
هفته, ۲۳ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (جرأت خصوصی تحقیقاتی رپورٹ ) سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد سندھ بھر کے شوگر مل مالکان عدالتی حکم کے خلاف متحد ہوگئے ہیں اور اب انہوں نے کاشتکاروں سے گنا خریدنا بند کردیا ہے اور اپنی شوگر ملز بھی بند کردی ہیں۔ دوسری جانب پی پی پی قیادت کے ایک کاروباری شراکت دار نے حکومت سندھ سے کہا ہے کہ وہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود خاموش رہیں اور شوگر مل مالکان کو ایک لفظ بھی نہ کہیں جس کے بعد عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود حکومت سندھ نے خاموشی اختیار کرلی ہے اور اب تو ضلعی انتظامی افسران اور پولیس افسران کو بھی حکومت سندھ نے حکم دیا ہے کہ وہ احتجاج کرنے پر کاشتکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ کراچی میں کاشتکاروں کے ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لیے پہلے ہی ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی عائد کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں