شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے اختلافات دور کرنے کے لیے کمیٹی بنادی
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین سیاسی و مختلف امور کے حوالے سے تعاون اور مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قائم کمیٹی کردی۔ کمیٹی کے ارکان میں نائب و زیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ محمد آصف، وزیرقانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیراقتصادی امور احد خان چیمہ شامل ہیں۔ وزیرِ ریاستی و سرحدی امور انجینئر امیر مقام، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، جعفر خان مندوخیل اور بشیر احمد میمن بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔وزیراعظم نے کمیٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپ دی۔ کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تعین کردہ ممبران کے ساتھ بات چیت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔