میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، تعمیراتی لاقانونیت کے ذمہ داروںمیں وزیر بلدیات، ڈی جی شامل

سندھ بلڈنگ، تعمیراتی لاقانونیت کے ذمہ داروںمیں وزیر بلدیات، ڈی جی شامل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جاری منظم کرپشن کی کہانیاں اب عدالتوں سے گلی محلوں تک پہنچ چکی ہیں۔ مگر نگراں صوبائی وزیر مبین جمانی اور ڈجی ایس بی سی اے اس سے خود کو بالکل بے خبر ظاہر کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈی جی ایس بی سی اے اسحق کھوڑو نے نہایت منظم طور پر یہ مغالطہ پیدا کیا کہ وہ شہر میںتعمیراتی لاقانونیت کا خاتمہ کریں گے۔وزیر بلدیات جو خود بھی ایک بلڈر کے طور پر کوئی اچھی شہرت کے مالک نہیں ، نے بھی میڈیا میںیہ تاثر عام کیا کہ وہ شہر میں ہر غیر قانونی تعمیر کا خاتمہ کریں گے، مگر چند ہی روز میں یہ منظم کھیل بے نقاب ہو گیا، جب شہر بھر میں انہدامی کارروائیوں کے نام پر نمائشی کارروائیاں کرکے بلڈر مافیا سے معاملات طے کیے جانے لگے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ریحان الائچی کو ڈی جی ایس بی سی اے کی جانب سے خصوصی اختیارات دے کر شہر بھر میں تمام معاملات طے کر نے کے لیے آزاد چھوڑ دیا ہے۔ یہ شہزاد آرائیں کے بعد ایک نیا اور متبادل پٹہ سسٹم ہے۔ جس میں ایک طرف ڈی جی اسحق کھوڑو ہر معاملے سے لاتعلقی ظاہر کر رہے ہیں مگر دوسری طرف ریحان الائچی ہر معاملے کی ڈیل اُن کے نام سے کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کے لاڈلے ریحان الائچی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے گلبہار میں غیر قانونی تعمیرات کی ذمہ داری علی وہاب کو سونپ دی ہے۔علی وہاب کی نگرانی میں گلبہار میں درجنوں بغیر نقشے اور منظوری کے غیر قانونی پورشن کی تعمیرات زور و شور سے جاری ہے جس سے ملکی ریونیو کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ اس وقت علی وہاب کی نگرانی میں گلبہار میں درجنوں عمارتوں پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ پلاٹ نمبر DB 13 / 1عثمانیہ کالونی، پلاٹ نمبر 107سو کوارٹر گلبہار، پلاٹ نمبر 7/1 گلبہار نمبر 1،پلاٹ نمبر 7/5 گلبہار نمبر 1 پر علی وہاب نے بلڈر رمیز اور بلڈر اعجاز کوکسی قسم کی انہدامی کارروائی نہ کرنے کی ضمانت دے دی ہے۔ جس کے بعد یہاں تیزی سے غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں