میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یاسمین راشد نے لیول پلیئنگ فیلڈ پر سوال اُٹھا دیا

یاسمین راشد نے لیول پلیئنگ فیلڈ پر سوال اُٹھا دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ یہ نہیں پی ٹی آئی کے تمام لوگوں کو جیلوں میں ڈال دیں ، پارٹی کے ساتھ ہوں، رہوں گی، الیکشن لڑوں گی۔ 9مئی مقدمے کے ٹرائل میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند ہوں پہلے سے کافی بہتر ہوں، نواز شریف جب بیمار تھے انکے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا تھا، 73 سالہ ہوں کینسر کی مریضہ ہوں، اس کے باجود قائم ہوں، الیکشن لڑوں گی۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے میڈیا نمائندوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں، 9مئی کا فائدہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو ہوا، جو کہتے تھے چیئرمین پی ٹی آئی فتنہ ہے ، وہ خود سب سے بڑا فتنہ ہیں، وہ 9 مئی کے واقعات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں