میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیفاورلڈکپ میں ایک اوراپ سیٹ، جاپان نے چاربارکی چیمپئن جرمنی کوشکست دے دی

فیفاورلڈکپ میں ایک اوراپ سیٹ، جاپان نے چاربارکی چیمپئن جرمنی کوشکست دے دی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوا ہے، جاپان نے جرمنی کو دو ایک سے شکست دے دی۔ گروپ ای کے ہونے والے میچ میں جرمنی نے پہلے ہاف میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور جاپان پر دباو بناتے ہوئے ایک گول داغ دیا۔ بعد ازاں دوسرے ہاف میں جاپان نے کم بیک کرتے ہوئے جرمنی کے خلاف دو گول کر کے میچ میں فتح حاصل کر لی۔ جاپان کے آسانا تکوما اور دوہان رٹسونے ایک ایک گول کیا جب کہ جرمنی کا واحد گول لائکے نے کیا۔ادھرمراکش اور کروشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مدمقابل آئیں، ابتداء سے دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھل پیش کیا تاہم کوئی بھی ٹیم اضافی وقت میں بھی کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔میچ کے آغاز سے قبل کروشیا کو فیورٹ ٹیم قرار دیا جارہا تھا تاہم مراکش نے بھرپور کیا، میچ برابر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کرلیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں