بلدیاتی انتخابات کیلئے تیارہیں ،بے ایمانی والاالیکشن نہیں ہونے دیں گے، خالد مقبول صدیقی
شیئر کریں
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے مشاورت کے لئے بلایا ہے، تاہم بتایا نہیں گیا کہ مشاورت کس بات پر ہوگی، جو بھی معاملہ ہوا، مل کر فیصلہ کریں گے۔نجی چینل سے خصوصی گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس سے اتحادیوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ مشاورت کے لئے بلایا ہے، تاہم بتایا نہیں گیا کہ مشاورت کس بات پر ہوگی، جو بھی معاملہ ہوا، مل کر فیصلہ کریں گے۔آرمی چیف کی تقرری سے متعلق خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاک فوج اہم قومی سلامتی کا ادارہ ہے، آرمی چیف کی تقرری پر رائے سے گریز کرنا چائیے، مہذب معاشروں میں قومی سلامتی کے اداروں میں تقرریوں پر مباحثے نہیں چلتے، اسی بات کے ہیش نظر میں اس بحث میں نہیں پڑا، نہ پڑنا چائیے۔
انہوں نے کہا کہ جن حالات کی وجہ سے معاشی صورت حال خراب ہوئی، اب اس طرز پر ان حالات سے نہیں نکلا جائے گا، معیشت کی بہتری کے لئے، دیسی نسخے، پیناڈول یا روایتی علاج نہیں چلے گا۔ معیشت کو ٹھیک کرنا ہے تو پھر ریڈیکل سرجری کرنا ہوگی۔بلدیاتی الیکشن پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے تیار ہیں، تاہم بے ایمانی والا بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیں گے اور نہ اب الیکشن میں دھاندلی کرنے دیں گے۔