میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی لانگ مارچ پرخودکش حملے کاخطرہ،وزارت داخلہ کاانتباہ

پی ٹی آئی لانگ مارچ پرخودکش حملے کاخطرہ،وزارت داخلہ کاانتباہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزارت داخلہ نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کو بھی ممکنہ خطرات سے آگاہ کر دیا ۔ بدھ کو وزارت داخلہ نے سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کو مراسلہ ارسال کر دیا جس میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیا گیا ۔ خط میں کہاگیاکہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشتگردی کا حملہ کر سکتی ہیں، حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کاروائی کا اندیشہ ہے۔ مراسلے میں کہاگیاکہ عوامی اجتماعات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے ،عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے ۔ وزارت داخلہ نے مراسلے میں کہاکہ پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو موخر کرے ،ادھرعلاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کوخط لکھ کر کہا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع کیمطابق عمران خان کیساتھ ساتھ عام عوام کی جان کوخطرہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کو لکھے گئے خط میں کہاگیاکہ عمران خان پروزیرآبادمیں حملہ ہوچکاہے،حملے میں ایک شخص کی جان بھی جاچکی ہے، انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق کسی بھی بنیادپرست نوجوان کی ٹی ایل پی کی طرف سے انتقامی کارروائیوں کوردنہیں کیاجاسکتا۔ خط میں کہاگیاکہ ٹی ایل پی کے بنیادپرست اورغیرتعلیم یافتہ ممبران کویقین ہے کہ ٹی ایل پی کیخلاف پولیس کریک ڈاؤن کے ذمہ دارعمران خان تھے۔ خط میں کہاگیاکہ پی ٹی آئی کاایم ڈبلیوایم کیساتھ اتحادہے،پس منظرکے مطابق بڑے پیمانے پربم دھماکے،آئی ای ڈی حملیسیانکارنہیں کیاجاسکتا۔وزارت داخلہ نیلانگ مارچ کے حوالے سے رسک اسسمنٹ کی رپورٹ چاروں صوبوں کوبھجوادی۔ خط میں کہاگیاکہ اس حوالے سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات عمل میں لائے جائیں،خط کی کاپی وزیراعظم آفس کوبھی بھجوادی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں