میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہین فورس اہلکارکاقتل، مفرورملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مددلینے کافیصلہ

شاہین فورس اہلکارکاقتل، مفرورملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مددلینے کافیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پولیس نے شاہین فورس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہین فورس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم خرم نثار کے فرار ہونے کے بعد سندھ پولیس متحرک ہوگئی۔سندھ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا، ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے کہا کہ ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا گیا ہے ،ریڈوارنٹ جاری کرائیں گے۔عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی منسوخی کی درخواست بھی جمع کرائی جائے گی، سوئیڈش قونصل خانیکوبھی خط لکھا جائے گا، خرم نثارجہاں بھی جائے گا کرمنل اسٹیٹس بلنک کرے گا۔پتہ چلے گا کہ کتنا خطرناک ملزم ہے پولیس اہلکار کو قتل کر کے فرار ہوا ہے، فارن آفس کے ذریعے سوئیڈش قونصل خانے کو بھی خط لکھیں گے۔ملزم کے فرارمیں مدد کرنے والے عناصر سے بھی نمٹیں گے، ملزم کے قریبی رشتہ دار نے فرار ہونے میں مدد کی،واقعے سے متعلق مکمل تفتیش کی جارہی ہے۔ادھر ڈیفنس فیز 5میں پولیس اہلکار کے قتل کی تحقیقات میں مختلف مقامات سے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔حراست میں لئے گئے دونوں افراد ملزم خرم نثار کے دوست ہیں ، زیر حراست افراد نے مبینہ طور پر ملزم فرار کرانے میں سہولت کاری کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحرست ایک ملزم نے فرار ملزم خرم کی گاڑی تبدیل کرائی، خرم نثارکو فرار ہونے کے لیے کار فراہم کی۔حکام نے کہا کہ دوسرے زیرحراست شخص سے ملزم خرم نثار نے فون پر رابطہ کیا تھا، پولیس کی جانب سے دونوں افراد سے تفتیش جاری ہے۔یاد رہے گزشتہ روز پولیس اہلکار کو قتل کرنے والا ملزم بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم خرم نثار غیرملکی ائیر لائن کے ذریعے سوئیڈن پہنچا۔سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا ملزم خرم نثار غیرملکی ائیر لائن کی پرواز ٹی کے 709 کے ذریعے فرار ہوا، ملزم نے سفر کیلئے سوئیڈن کا پاسپورٹ استعمال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں