میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شکست بہت بھاری دھچکا تھا، لیونل میسی

شکست بہت بھاری دھچکا تھا، لیونل میسی

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سعودی عرب کے ہاتھوارجنٹائن کو شکست کے بعد لیونل میسی کا پہلا بیان سامنے آ گیا۔ لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ 2022ء کے گروپ میچ میں ارجنٹینا کو 2 کے مقابلے ایک گول سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی تھی، میچ میں شکست کے بعد ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے کہا کہ شکست بہت بھاری دھچکا تھا لیکن ہمیں خود پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے۔ میسی نے کہا کہ گروپ میں ابھی پہلا میچ ہوا ہے میکسیکو اور پولینڈ کے خلاف جیت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ سعودی عرب کے خلاف میچ کے دوران میسی نے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کیا تھا اور ٹیم کو سبقت دلائی تھی تاہم دوسرے ہاف میں عرب ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 48 اور 53 ویں منٹ گول اسکور کر کے سبقت ختم کر دی تھی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسری جانب ارجنٹینا کے پاس آخری موقع ہو گا کہ وہ ہفتہ کو میکسیکو جبکہ اگلے بدھ کو پولینڈ کے خلاف کامیابی سمیٹیں شکست کی صورت میں ارجنٹائن ورلڈکپ سے باہر ہو سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں