میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اندھیر نگری چوبٹ راج

سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اندھیر نگری چوبٹ راج

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اندھیر نگری چوبٹ راج، بی ای مکینکل کی ڈگری رکھنے والا افسر سلیمان کھیڑو ڈائریکٹر ماسٹر پلان مقرر، ڈپلوما ہولڈر افسران عبدالجبار سیال اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان اور عامر خان ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر براجمان، ترقیاں بھی غیرقانونی حاصل کیں، ڈائریکٹر جنرل کارروائی سے گریزاں، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی میں عدالتی احکامات اور سندھ حکومت کے سروس رولز کی دہجیان اڑا دی گئی ہیں، روزنامہ جرات کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق سلیمان کھیڑو بی ای مکینکل کی ڈگری رکھتا ہے، سلیمان غیرقانونی طور پر گریڈ 17 میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر بھرتی ہوا اور غیرقانونی ترقی حاصل کی اور غیرقانونی طور پر سلیمان کھیڑو کو گریڈ 19 کے عہدے ڈائریکٹر ماسٹر پلان پر بٹھا دیا گیا ہے جبکہ قواعد و ضوابط کے مطابق ڈائریکٹر ماسٹر پلان کا عہدہ سول انجینئر کی ڈگری رکھنے والے کو دیا جاتا ہے، گریڈ 14 میں بطور سب انجینئر بھرتی ہونے والے ڈپلوما ہولڈر انجینئر عبدالجبار سیال کی ترقی گریڈ 16 میں کی گئی وہ ترقی حاصل کرتے ہوئے گریڈ 17 میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان کے عہدے پر پہنچ گیا، اسی طرح ڈپلوما ہولڈر افسر عامر خان گریڈ 14 میں بطور سب انجینئر بھرتی ہوا اور ایک ہی سال میں گریڈ 16 میں اپ گریڈ ہو کر گریڈ 17 میں ترقی حاصل کرلی، عامر خان اس وقت ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ایم کے عہدے پر موجود ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت کوئی بھی ڈپلومہ ہولڈر افسر کسی انتظامی و ٹیکنیکل عہدے پر نہیں بیٹھ سکتا، لیکن مکینکل انجینئر اور ڈپلوما ہولڈر افسران رہائشی و کمرشل اسکیموں کے نقشے بھی پاس کر رہے ہیں اور این او سیز بھی جاری کر رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی اے مذکورہ افسران کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں