میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر کی گاؤں پر قبضے کی کوشش،مکینوں کااحتجاج

عارف بلڈر کی گاؤں پر قبضے کی کوشش،مکینوں کااحتجاج

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بلڈر ٹائکون عارف بلڈر بے قابو، گاؤن پر قبضہ کرنے کی کوشش، گاؤن عبداللہ چانگ کے سینکڑوں رہائشیوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج، خواتین و بچے بھی احتجاج میں شامل، عارف بلڈر نے اپنے فرنٹ میں ناصر پٹھان کے ذریعے قبضہ کر رہا ہے، 5 گھر مسمار کردیئے گئے ہیں، مظاھریں، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کا بلڈر ٹائکون عارف بلڈر بے قابو ہوگیا ہے، دریائے سندھ کے پیٹ پر قبضہ کرنے کے بعد مختلف قدیمی دیہاتوں پر قبضے کا آغاز کردیا ہے، ہالا ناکہ کے گوٹھ عبداللہ چانگ کے رہائشیوں نے گوٹھ پر قبضہ اور گھروں کو مسمار کرنے پر معروف عارف بلڈر کیخلاف ہالاناکہ سے احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی حیدر آباد پریس کلب پہنچی، جہاں متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اوردھرنا دے کر سڑک بلاک کردی جس کے نتیجے میں کچھ وقت کیلئے ٹریفک کی آمد ورفت بھی معطل ہوئی مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر ڈاکٹر امر شی ٹھاکر، ڈاکٹر حسن لغاری، مان سنگھ ٹھاکر اور امرداس و دیگر نے کہا کہ وہ گوٹھ کے قدیم رہائشی ہیں اورعارف بلڈر کی جانب سے گوٹھ کو خالی کرانے کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں اورعارف بلڈر نے اپنے با اثرافراد ناصر پٹھان اور دیگر سے مل کر ہمارے چار پانچ گھروں کوبھی مسمار کر دیا ہے جو ہندو برادری کے ساتھ زیادتی ہے مذکورہ بلڈر گوٹھ پر قبضہ کر کے رہائشی اسکیم بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور ہٹڑی پولیس بھی اس کی کمداری کر رہی ہے انہوں نے چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ بااثرعارف بلڈر اورپولیس کے مظالم کیخلاف کارروائی اور ہمیں بے گھر ہونے سے بچایا جائے، واضع رہے کہ عارف بلڈر پر سرکاری 2 رفاحی زمین پر قبضوں اور تعمیرات کے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں