میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کٹھ پتلیوں کے پیچھے بیٹھے لوگوں سے بھی حساب لیں گے، بلاول بھٹو

کٹھ پتلیوں کے پیچھے بیٹھے لوگوں سے بھی حساب لیں گے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سلیکٹڈ نے اے پی ایس کے بچوں کے قاتل احسان اللہ احسان دہشت گرد کو این آر او دیا گیا، ہمارے بچوں کے قاتل کو جیل سے نکال دیا ہے،یہ تو اب بھی اچھے دہشت گرد اور برے دہشت گرد، اچھے طالبان اور برے طالبان کھیل رہے ہیں ، ہم عوام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے ،این ایف سی سے خیبرپختونخوا کا حصہ نہیں دیا جا رہا ہے،نیب میں پاپا جونز کے بارے میں پوچھنے کی ہمت نہیں ہے،نیب کے سیاسی انتقام اور جھوٹے کیسز کو اپوزیشن بھگت رہی ہے،نیب کو نظر نہیں آتا کہ کیسے سلائی مشین سے امریکا، نیویارک میں عمارتیں کھڑی ہو رہی ہے اور مالم جبہ میں کیا ہو رہا ہے،کٹھ پتلیوں کے پیچھے بیٹھے لوگوں سے بھی حساب لیں گے،جب سیاست دانوں، ججوں اور جرنیلوں کے لیے ایک قانون اور ایک عدالت نہیں ہوگی تب تک ہم کرپشن کا خاتمہ نہیں کرسکتے،اب عوام کی رائے چلے گی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اس حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیاہے۔ آٹا، بجلی اور پیٹرول مہنگا کر کے ثابت کر دیا گیا ہے کہ حکومت کرپٹ ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ اس جلسے نے سلیکٹڈ کو پیغام بھیجا ہے کہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہے۔ 2018 میں الیکشن نہیں ہوئے بلکہ تاریخی دھاندلی کی گئی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ اس جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں جہاں بلوچ و پختون کا نام و ناموس محفوظ ہو۔ ہم نے ساری زندگی سیاسی جماعت بنانے میں لگادی۔مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ جس نواز شریف نے ملک و قوم کی خدمت کی ۔ملک کو ایٹمی قوت بنایا ۔موٹرویز بنائیں ۔اس کو جیل میں ڈال دیاگیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں