میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ڈی اے،ایم ڈی اے ، ایل ڈی اے کی زمینوں پر قبضے جاری

کے ڈی اے،ایم ڈی اے ، ایل ڈی اے کی زمینوں پر قبضے جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کے ڈی اے،ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے کی زمینوں پر قبضہ کرکے چائنا کٹنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور ان اداروں کی جانب لینڈ گریبرز پر ایکشن نہ لینے، مکمل خاموشی اختیار کرنے پر اربوں روپے مالیت کی زمین پر قبضہ کیا جارہا ہے تینوں کی الاٹ شدہ زمینوں پر قبضہ سے سیکٹروں الاٹیز اپنے پلاٹ سے محروم کیا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں چائنا کٹنگ کا ایک بار پھر سلسلہ کا آغاز ہو گیاسرجانی ٹائون کے سیکٹر 7،8،10،میں بڑے پیمانے پر زمینوں پر قبضہ کرکے خرید و فروخت جاری ہے سیکٹر 6میں جیلانی ٹاون کے نام پر چائنا کٹنگ بھی جاری ہے سرکارسرپرستی میں چائنا کٹنگ میں کئی پیپلز پارٹی کے اہم شخصیات براہ راست ملوث ہے اس ضمن میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ناصر عباس سومرو کی جانب سے کاروائی نہ کرنے پرلینڈ گریبرز کھلے عام زمین فروخت کررہے ہیں,دیہہ جام چاکرو منگھوپیر کے سروے نمبر 401/402،پر ایس یو ڈیولپرز کے الزینب ریزیڈنسی کے نام سے کھلے عام فروخت کررہے ہیں مختیار کار اور متعلقہ لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی نینہ کوئی لے آوٹ پلان منظور کیا نہ خریدو فروخت کی اجازت دی ہے، ایسی طرح سرجانی میں بعض لینڈ مافیا کے کارندے سرکاری سرپرستی میں زمین فروخت کیا جارہا ہے،ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا رہائشی منصوبے تیسر ٹاؤن کے سیکٹر 34،35،38،39،42،4247،48،52،54،اور 56میں سیکڑوں ایکڑ ز زمینون پر قبضہ کرکے چائناکٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ناصرخان کی جانب سے لینڈ گریبرز کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر قبضہ میں تیزی آگئی ہیں بعض مقامات سے واگزار ہونے والی زمینوں پر بھی ایک بار پھر قبضہ کیا جارہا ہے کروڑوں روپے کی زمین چائنا کٹنگ کر کے ہڑپ کرچکے ہیں اس غیر عناصر کے اتھارٹیز نے کاروائی نہ کیاتو سادہ اور معصوم شہری اپنے جمع پونجی سے محروم ہونگے اس کے تمام تر ذمہ دار متعلقہ ڈیولپمنٹ اتھارٹیز ہوگا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں