میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈسٹرکٹ ویسٹ لینڈ گریبرز بے قابو

ڈسٹرکٹ ویسٹ لینڈ گریبرز بے قابو

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ڈسٹرکٹ ویسٹ لینڈ گریبرز بے قابو اورنگی ٹاؤن ” گلشن ضیاء ” کے اطراف پہاڑیوں کو کاٹنے کا سلسلہ جاری ” چائنا کٹنگ ” مافیا نے دھندا شروع کر دیا گلشن ضیائ￿ قبرستان کے عقب میں واقع پہاڑی کو چائنہ کٹنگ مافیا کھلے عام کاٹنے میں مگن جبکہ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ویسٹ / بلدیہ عظمیٰ کا محکمہ انسداد تجاوزات و لینڈ / کچی آبادی سمیت متعلقہ ادارے تا حال مجرمانہ غفلت / چشم پوشی کے حصار میں دوسری جانب سیاسی و سرکاری مافیا کی مکمل سرپرستی میں اربوں کی سرکاری اراضی ٹھکانے لگانے کیلے لینڈ مافیا کمر بستہ مافیا اس مد میں لاکھوں / کروڑوں کی رشوت / بھتہ وصولی میں مصروف لینڈ گریبرز کی دیدہ دلیری قبضہ کی اراضی پر سائٹ آفس بنالیا گیا بکنگ آفس میں 120 گز کے پلاٹ کی کل قیمت 5 لاکھ 50 ہزار ایڈوانس کی رقم 1 لاکھ 50 ہزار جبکہ ماہانہ اقساط کی ادائیگی 15؛ہزار مقرر کی گئی ہئے اورنگی ٹاوّن گلشن ضیاء لینڈ گریبرز کے نشانے پر چائنہ کٹنگ کی جاری کاروائی پر متعلقہ اداروں کی مجرمانہ خاموشی نے سوالات کھڑے کردیے ہیں پہاڑیوں کو کاٹ کر ان کی مٹی اور پتھروں کو الگ بیچا جا رہا ہے اور پھر پلاٹنگ کر کے خوب نوٹ کمائے جا رہے ہیں نیو قطر ہسپتال کے آس پاس ہونے والی تعمیرات کی بھی انکوائری ہونی چائیے اور اس کے اردگرد جو پہاڑیوں کو کاٹا جا رہا یئے اسکی بھی انکوائری کرکے قبضہ مافیا کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ سادہ لوح شہریوں کو انکی جمع پونجی لٹنے سے بچایا جاسکے واضح رہے گلشن ضیاء میں لینڈ گریبرز کے خلاف کئی مرتبہ آپریشن ہوچکا ہئے اور ناجائز تعمیرات مسمار کی گئی تھیں مگر ادارتی سیاسی مافیا کی کالی بھیڑیں اپنا دھندا جاری رکھنا خوب جانتی ہیں مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں